کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) جی ٹی روڈ پر واقع گیس سلنڈروں کی ایک دکان میں اچانک گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دکان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دکان میں موجود تمام سامان جل گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔





