اپریل 18, 2026

مقبوضہ کشمیر: ادھمپور میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (نامہ نگار) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیرا اسپیشل فورسز کے اہلکاروں نے مجلتا کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دونوں نوجوانوں کو شہید کیا۔
ایک بھارتی افسر نے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے مجلتا میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا جو آج بھی جاری رہا۔
بھارتی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران فوجیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے بعد کارروائی مزید تیز کر دی گئی۔