اکتوبر 29, 2026

پاکستان کی آفیشل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جرسی کی رونمائی، سبز رنگ کی "مارخور ایڈیشن” متعارف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کی آفیشل جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد مینز کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی متعارف کرائی۔

میچ کے بعد کی خصوصی تقریب میں کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑی پاکستان کی نئی جرسی پہنے ہوئے دکھائی دیے۔ سبز رنگ کی یہ جرسی "مارخور ایڈیشن” کے نام سے متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کی شناخت اور کرکٹ کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جو ورلڈ کپ کے دوران ایک اہم نکتہ بن سکتا ہے۔