وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اس ہفتے پنجاب بھر میں لانگ ویک اینڈ منایا جائے گا۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 5 فروری کو یومِ کشمیر اور 6 فروری کو صوبے میں بسنت کی تعطیل ہوگی، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں شامل ہو کر چار روزہ تعطیلات بن جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پنجاب بھر کے عوام اس لانگ ویک اینڈ کے دوران آرام کریں گے، وقت اچھے انداز میں گزاریں گے اور اپنی توانائی بحال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعطیلات عوام کے لیے ذہنی سکون اور تازگی کا باعث بنیں گی۔



