اپریل 18, 2026

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میونسپل کمیٹی ڈنگہ کا فائر سیفٹی کا کریک ڈاؤن، 46 عمارتوں کے مالکان کو نوٹس

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میونسپل کمیٹی ڈنگہ نے تقریباً 46 ملٹی سٹوری کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ اپنے ہاں فائر سیفٹی آلات نصب کریں۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر عمارت میں آگ بجھانے کا آلہ اور فائر ہاؤس باکس لازمی طور پر موجود ہوں۔ تین منزلہ عمارتوں کے مالکان عمارت کے سامنے فائر ہائیڈرنٹ لگوائیں تاکہ ہنگامی حالات میں پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
نوٹس میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ بالائی منزل سے ہنگامی صورت میں نکلنے کے لیے لوہے کی سیڑھی لگائی جائے اور تمام مالکان محکمہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 سے این او سی سرٹیفیکیٹ حاصل کریں۔ تمام آلات 7 دن کے اندر نصب کرنا لازمی ہے، ورنہ متعلقہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔