اکتوبر 29, 2026

سرکل سرائے عالمگیر پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

گلیانہ (انصر فاروق مغل) گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیر کی کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات، شراب اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی قیادت میں اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول چوہان اور غلام رسول سب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد انور ولد محمد رفیق سکنہ پیروشاہ کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضہ سے 1420 گرام ہیروئن، 68,000 روپے نقد اور وٹک برآمد ہوئی۔

اسی دوران ایس ایچ او تھانہ بولانی محمد عنصر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تین دیگر ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں ارسلان سے 6 بوتل شراب اور 21,000 روپے وٹک، کبیر سے 5 لیٹر شراب، اور محمد بوٹا سے پسٹل 30 بور برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی اور عوام کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔