سعودی عرب میں جاری فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شاندار مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔ شعیب ملک اور عمران نذیر کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی ٹیم بھارت کو شکست دی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارت کی ٹیم صرف 51 رنز ہی بنا سکی۔ میچ کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ ماحول برقرار رہا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا، جن میں عرفان پٹھان اور شعیب ملک کے گلے ملنے کے مناظر نمایاں رہے۔
متعلقہ خبریں
واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل ایونٹ میں سری لنکا اور یو اے ای کو بھی شکست دی تھی۔ تینوں جیت کے بعد پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔





