اپریل 18, 2026

پاکستان اوورسیز فورم کینیڈا کے وفد کی نیویارک میں مرکزی چیئرمین شاہد رضا رانجھا سے ان کے بیٹے کی وفات تعزیت

اوورسیز فورم کینیڈا کے صدر ڈاکٹر امجد اقبال تارڑ، چیف آرگنائزر ایڈووکیٹ مختار احمد گوندل، سینئر رہنما سید حسنین شاہ اور چوہدری اشرف حیات گوندل نے نیو یارک میں مرکزی چیئرمین پاکستان اوورسیز فورم شاہد رضا رانجھا کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے ہاشم رضا رانجھا کی وفات پر تعزیت کی۔


وفد نے چیرمین صاحب سے ملاقات کے دوران اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اس کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ملک ابرار انجم، جنرل سیکرٹری پاکستان اوورسیز فورم کینیڈا نے بھی دعاگو رہنے کا پیغام دیا۔