اپریل 19, 2026

لاہور: پیر مسعود چشتی کو وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل منتخب ہونے پر صدر مسلم لیگ (ن) لائرز وِنگ انگلینڈ چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ کی مبارکباد

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) صدر مسلم لیگ (ن) لائرز وِنگ انگلینڈ چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ نے سابق وفاقی وزیر قانون پیر مسعود چشتی کو وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل برائے مدت 2026-27 منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) لائرز فورم پاکستان راجہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ اور چیئرمین لیسکو چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے پیر مسعود چشتی کی کامیابی کو وکلاء برادری کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
شرکاء نے پیر مسعود چشتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان بار کونسل مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔