اپریل 19, 2026

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب بیرسٹر ملک صہیب احمد برتھ کی ڈیرہ سید مدد علی شاہ پر آمد

نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب بیرسٹر ملک سہہیب احمد برتھ کی آمد کے موقع پر ڈیرہ سید مدد علی شاہ ایم پی اے میں ان کے اعزاز میں پر تکلف اور شاندار باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سید قلب عباس شاہ ایڈووکیٹ، سید مرتضیٰ شاہ، سید محبوب شاہ، زوار شاہ، سید وقار شاہ، وکی شاہ، سید قاسم شاہ، سید ضیاء علی شاہ ترمذی (کوارڈینیٹر محکمہ صحت)، سید محمد علی شاہ ترمذی، قلب عباس بٹ چیف کوآرڈینیٹر، میجر طارق (ریٹائرڈ) سابق چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن ضلع گجرات، مہر غفار احمد، مہر اسحاق احمد، کوآرڈینیٹر بلدیہ مہر محبوب الٰہی، سید قاسم شاہ سپرا، مرزا محمد ارشد، سینیئر صحافی محمد شہباز گولڑوی، میجر طارق مرزا، مرزا غزنفر علی، شمس ایڈووکیٹ، حاجی اشفاق کھوکھر، چیئرمین چودھری ادریس، مسعود بھٹی سمیت دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے صوبائی وزیر کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔