اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات ہفتے میں ایک مرتبہ کرائی جاتی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی تھی، جس میں دونوں میاں بیوی تقریباً 45 منٹ تک ایک ساتھ رہے تھے۔





