سعودی عرب (ادریس احمد سے )ریاض میں بریک پوائنٹ سنوکر کلب کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار اور شاندار تقریب کے ذریعے کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی معزز شخصیات اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ملک ریحان اور ملک زاہد نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ تنویر مہر، عمر خادم، اعجاز چوہدری اور عدنان اقبال بٹ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں،تقریب کی میزبانی وقاص احمد، ملک فیصل اور علی پرویز نے کی، جنہوں نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مقامی شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور بریک پوائنٹ سنوکر کلب کے قیام کو نوجوانوں کے لیے صحت مند تفریح اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک خوش آئند قدم قرار دیا،شرکاء نے کلب انتظامیہ کو اس کامیاب آغاز پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ بریک پوائنٹ سنوکر کلب مستقبل میں نوجوانوں کے لیے ایک معیاری اور فعال تفریحی مرکز ثابت ہوگا۔




