اپریل 24, 2026

منڈی بہاءالدین پولیس کی کارروائی، ریپ کیس میں مطلوب ملزم گرفتار

منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) منڈی بہاءالدین پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ریپ کیس میں ملوث مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 12 جنوری 2026 کو پولیس اسٹیشن ملکوال میں درج مقدمہ نمبر 12/26 بجرم 375-A تعزیراتِ پاکستان میں نامزد ملزم ارسلان عرف شانی کو کامیاب چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔
گرفتاری کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم کارروائی کے دوران وہ گر گیا، جس کے باعث اس کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس وقت پولیس حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان ضلع پولیس منڈی بہاؤالدین کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔