بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 28 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ یہ کارنامہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں شاندار 93 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا۔
Virat Kohli has become the quickest player to cross 28,000 international runs, achieving the milestone in just 624 innings ⚡ pic.twitter.com/X1H0wgVs49
— CRICKETNMORE (@cricketnmore) January 11, 2026
کوہلی نے یہ سنگ میل صرف 624 اننگز میں عبور کیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 644 اننگز میں 28 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے، جس میں ڈیرل مچل نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت نے جواب میں ویرات کوہلی اور شبمن گل کی نصف سنچریوں کی بدولت 49 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا اور 3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔




