کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائیسز ملیر کینٹ میں بنیان المرصوص اور سال نو کی مناسبت سے ایک شاندار اردو مشاعرے "فتحِ نو” کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اردو دنیا کے معروف شعرا نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت معروف سینئیر شاعر جناب عباس رضوی نے انجام دی جبکہ کمانڈنٹ کِمز برگیڈئیر ملک الیاس نے خصوصی شرکت کی۔ مشاعرے میں معروف شاعر جاوید صبا فاضل جمیلی اور دیگر نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض عنبرین حسیب عنبر نے سر انجام دئیے۔ مشاعرے میں شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ اور اپنے پسندیدہ شعرا کو خراج تحسین پیش کیا۔ خطبہ صدارت کے بعد برگیڈئیر ملک الیاس نے معاشرے کی تعمیر میں اردو شاعری اور شعرا کے کردار کو سراہا

اور بنیان المرصوص میں حاصل فتح کو نئے سال کی خوش خبری قرار دیا۔کراچی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائیسز ملیر کینٹ میں بنیان المرصوص اور سال نو کی مناسبت سے ایک شاندار اردو مشاعرے "فتحِ نو” کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اردو دنیا کے معروف شعرا نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت معروف سینئیر شاعر جناب عباس رضوی نے انجام دی جبکہ کمانڈنٹ کِمز برگیڈئیر ملک الیاس نے خصوصی شرکت کی۔ مشاعرے میں معروف شاعر جاوید صبا فاضل جمیلی اور دیگر نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض عنبرین حسیب عنبر نے سر انجام دئیے۔ مشاعرے میں شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ اور اپنے پسندیدہ شعرا کو خراج تحسین پیش کیا۔ خطبہ صدارت کے بعد برگیڈئیر ملک الیاس نے معاشرے کی تعمیر میں اردو شاعری اور شعرا کے کردار کو سراہا اور بنیان المرصوص میں حاصل فتح کو نئے سال کی خوش خبری قرار دیا۔




