گلیانہ (انصر فاروق مغل) پریس کلب گلیانہ رجسٹرڈ کے صدر مرزا نعیم اقبال نے کہا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار ورکنگ صحافیوں کی پریس کلب میں شمولیت سے ادارہ مزید مضبوط اور مستحکم ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی کسی بھی تنظیم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی رہنمائی سے نہ صرف صحافتی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ نوجوان صحافیوں کو سیکھنے کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔
صدر پریس کلب کا کہنا تھا کہ پریس کلب گلیانہ رجسٹرڈ ہمیشہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے سرگرم رہا ہے اور آئندہ بھی اس مشن کو پوری دیانت داری اور خلوص کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے شامل ہونے والے سینئر صحافی اپنے تجربے اور صلاحیتوں سے پریس کلب کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مرزا نعیم اقبال نے تمام سینئر ورکنگ صحافیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔



