خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے ایک نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 10 زخمیوں کو سٹی اسپتال لایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔





