اکتوبر 31, 2026

جماعت اسلامی ملک کے ظالمانہ نظام کو بدلنے کی کوشش کررہی ہے: اسامہ رضی

گجرات (ارشد علی) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسامہ رضی نے جماعت اسلامی گجرات سٹی کے زیراہتمام بدل دو نظام اجتماع عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کے ظالمانہ نظام کو بدلنے کی کوشش کررہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو حقوق ملے عوام کو آزادی اظہار رائے اور قیادت کے چناؤ کا اختیار ہو انگریز کے جانے کے بعد 78 سالوں سے ملک پر کاٹھے انگریز مسلط ہوگئے ہیں اسلامی عوامی نظام کا نفاذ نہیں ہو سکا آج غلامانہ طرز حکومت و انتظامی ڈھانچے کو ختم ہونا چاہیے پچھلے سال تیس لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر چلے گئے جو یہاں ہے وہ ملک چھوڑنے کے لیے زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں پینتالیس فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے ہیں غریب مڈل کلاس لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں آج پورا ریاستی ڈھانچہ زمین بوس ہونے کو ہے جماعت اسلامی ملک میں حقیقی آزادی جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں مصروف ہیں فارم 47 کے زریعے پارلیمنٹ کی بالادستی عوام کا حق رائے دہی ختم کر دیا گیا ہے جعلی ترامیم کے زریعے عدلیہ کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے عدالتیں اب حکمرانوں کے ماتحت ہے اور سب جانتے ہیں کہ حکمران کس کے ماتحت ہیں؟؟ اقتدار اعلیٰ پر جاگیرداروں بیوروکریسی کا قبضہ ہے ان جاگیرداروں کے آباء کہتے تھے کہ تحریک پاکستان علی گڑھ کے لونڈوں کی شرارت ہے