جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے لیے سہولت کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ وہ جزیرہ نما کوریا میں امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی بھرپور حمایت کریں گے۔
صدر لی جے میونگ نے نئے سال کے آغاز میں اپنے خطاب میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی سربراہ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم شمالی کوریا نے اس ملاقات کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔
صدر نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا جنگی کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتکاری کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور وہ کشیدگی اور تناؤ کے ماحول کو پائیدار ترقی اور امن کے ماحول میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔



