نومبر 1, 2026

ایک سال میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ : ادارہ شماریات کے اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں خوراک اور روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو آئیں۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی قیمت 16.32 فیصد بڑھ کر 159.74 روپے فی کلو ہو گئی، جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 22.56 فیصد بڑھ کر 2199 روپے 85 پیسے ہو گئی۔

اسی دوران گیس چارجز 29.85 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت 11.02 فیصد بڑھ گئی۔ زندہ برائلر چکن کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جبکہ بیف، مٹن، دودھ، دہی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب سبزیاں اور دالیں ایک سال میں سستی ہوئیں۔ ٹماٹر کی قیمت 74.92 فیصد، آلو 49.79 فیصد، لہسن 38.17 فیصد اور دال چنا 29.66 فیصد کم ہو گئی۔ پیاز 29.23 فیصد اور چائے کی پتی 17.79 فیصد سستی ہوئی، جبکہ دال ماش اور دال مسور کی قیمتیں بالترتیب 13.14 اور 6.62 فیصد کم ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق بجلی چارجز میں بھی 6.87 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور قیمتوں میں کمی دونوں عوامل معاشرتی معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں، اور شہریوں کی خریداری پر فرق پڑ رہا ہے۔