اکتوبر 29, 2026

نوید اقبال بٹ کی بطور پرنسپل تقرری، صاحبزادہ قاضی امداد اللہ کا وفد کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ ، مبارکباد پیش کی

ڈنگہ: گزشتہ روز مولانا صاحبزادہ قاضی امداد اللہ نے ایک وفد کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی اسکول کا دورہ کیا اور سر نوید اقبال بٹ کو بطور پرنسپل تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ وفد میں حافظ چوہدری سفیان احمد اور ڈاکٹر عطاءالرحمان شامل تھے، جبکہ اس موقع پر معلم ہائی اسکول اور ممتاز عالمِ دین مولانا قاری زبیر احمد نقشبندی بھی موجود تھے۔

سر نوید اقبال بٹ نے حال ہی میں گورنمنٹ ہائی اسکول کا چارج بطور پرنسپل سنبھالا ہے۔ ملاقات کے دوران وفد نے ان کی تعلیمی خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

مولانا صاحبزادہ قاضی امداد اللہ نے کہا کہ سر نوید اقبال بٹ کی بطور پرنسپل تقرری ادارے کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری کی خوش آئند نوید ہے۔ حافظ چوہدری سفیان احمد نے انہیں ایک دور اندیش، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مخلص استاد قرار دیا، جبکہ ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا تھا کہ سر نوید اقبال بٹ ہر طالب علم کے کامیاب مستقبل کے لیے بھرپور محنت کرتے ہیں۔