اکتوبر 28, 2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی اور نکاسی آب کا جائزہ

 منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر روزانہ کی بنیاد پر علی الصبح فیلڈ میں موجود رہ کر ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں ست سرا چوک ،گھیگا چوک تا واسو روڈ اور کشمیر کالونی کا دورہ کیا اورصفائی ستھرائی کے کام کا بغورجائزہ لیا ،انہوں نے متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید مو ¿ثر بنایا جائے اور نکاسی آب میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔شہر بھر میں نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل اور صفائی کے نظام کو مزید مو ¿ثر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔