اکتوبر 28, 2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر علی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

 منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر علی روزانہ الصبح فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے متحرک ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے صبح سویرے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، واش رومز، طبی آلات، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں و ان کے عزیز و اقارب سے سہولیات کے بارے میں استفسار بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر علی نے متعلقہ افسران اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج معالجہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔