اکتوبر 29, 2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور صنعت زار کی کارکردگی کا جائزہ

 منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور صنعت زار کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکمے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں فلاحی سکیموں، مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔