اکتوبر 29, 2026

چوہدری پرویز الٰہی سے پی پی 34 کے رہنماؤں کی اہم ملاقات، بلدیاتی انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ڈنگہ: مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ اور حلقہ پی پی 34 کے رہنماؤں نے اہم ملاقات کی جس میں حلقہ پی پی 34 کی سیاسی صورتحال، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور ملکی سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے پی پی 34 کے رہنماؤں کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہا

اور مشکل دور میں ساتھ دینے والے کارکنان اور قائدین کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان ہی تحریک انصاف کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد حلقہ پی پی 34 میں تعمیری اور ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا اور مجموعی طور پر ملک کے حالات میں بہتری کے لیے وہ پُرامید ہیں۔