اکتوبر 28, 2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس، طبی سہولیات کی بہتری پر زور

منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت محکمہ صحت منڈی بہاءالدین کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ڈاکٹر کرن ارشد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خالقداد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر خالق داد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال،چلڈرن ہسپتال اور سٹی ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی، سروسز ،بجٹ کے مسائل سمیت دیگر مسائل بارے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹر صاحبان اور دیگر طبی عملہ اپنے فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے سر انجام دیں، ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیوز، آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز کی بہتری کیلئے کام کریں،ہسپتالوں کی صفائی و ستھرائی اورسٹاف کی بر وقت حاضری کو یقینی بنایا جائے۔