اکتوبر 28, 2026

ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور صفائی کا جائزہ

منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے صبح سویرے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے صفائی ستھرائی، سکیورٹی، عملے کی حاضری سمیت مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے عزیزواقارب سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز و طبی عملہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔