منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت شہر کے انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شہر کے مین بازار کی صفائی ستھرائی، خوبصورتی، شاپر بیگ کے استعمال پر پابندی اور اشیائے خوردونوش کی نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیابی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔اجلاس کے دوران تاجروں نے صفائی کے انتظامات، شاپر بیگ کے متبادل استعمال، تجاوزات، بازاروں کی بہتری اور شہر کی مجموعی خوبصورتی کے حوالے سے اپنی آراء پیش کرنے سمیت درپیش مسائل اور مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔





