جون 13, 2026

کینیڈا سے آئے وفد کی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال

کینیڈا کی سیاسی، سماجی شخصیات اور سینئر صحافیوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر رابعہ عظیم، بیرسٹر صفدر، رانا عبد الرؤف، واجد ملک اور کامران رشید بھی شامل تھے۔ اس ملاقات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عالمی سطح پر جاری فلاحی، تعلیمی اور سماجی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد اور پروفیسر نے منصوبوں کی ڈیجیٹل اپ گریڈیشن، جدید اسٹریٹجک ایڈورٹائزنگ اور بین الاقوامی مارکیٹنگ کے ذریعے فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ خاص طور پر نوجوانوں تک اسلام کی مثبت اور متوازن تعلیم کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پہنچانے اور دعوتِ دین کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹس کو عالمی معیار اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق مسلسل اپ گریڈ کیا جائے گا۔