جون 14, 2026

جمخانہ گجرات کے انتخابات 2026: خرم الطاف بھٹی دوبارہ سیکرٹری منتخب

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) جمخانہ گجرات کے انتخابات 2026 میں الحاج امجد فاروق، خان عدنان خان اور ینگسٹر گروپ / سٹار گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار خرم الطاف بھٹی 460 ووٹ حاصل کر کے دوسری مرتبہ سیکرٹری کے طور پر منتخب ہو گئے۔ مد مقابل امیدوار جاوید بٹ نے 340 ووٹ حاصل کیے۔

بورڈ آف گورنرز کے انتخابات میں شعیب عالم کائرہ 583 ووٹ، محمد شفاعت بشیر ایڈووکیٹ 509، مہر عبدلشکور 495 اور علی رضوان 465 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ دیگر امیدواران میں چوہدری عمران مہدی نے 401 ووٹ اور ملک یاسین مبشر نے 327 ووٹ حاصل کیے۔

ریٹرننگ آفیسر الیکشن محمود اقبال گوندل نے انتخابات کے فرائض انجام دیے۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہی۔ سیکرٹری کے انتخاب کے لیے 801 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں ایک ووٹ کینسل ہوا۔ بورڈ آف گورنرز کے لیے بھی 801 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں 6 ووٹ مسترد کیے گئے۔

کامیابی کے بعد منتخب سیکرٹری خرم الطاف بھٹی نے کہا کہ وہ جمخانہ گجرات کی بہتری کے لیے ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں گے۔