جون 14, 2026

ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کے مخالف، 1973 کا آئین متفقہ اور اسلامی تشخص کا ضامن ہے: مفتی تقی عثمانی

کراچی میں مجلس اتحاد امت پاکستان کے تحت منعقدہ مشاورتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ہم اس بات کے سخت خلاف ہیں کہ ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 1973 کا آئین تمام مکاتبِ فکر کی مشاورت سے متفقہ طور پر منظور ہوا اور اسی آئین میں اسلام کو پاکستان کا سرکاری مذہب قرار دیا گیا ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ قراردادِ مقاصد کے ذریعے یہ اصول طے کیا گیا کہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں کی جائے گی، جو آئینِ پاکستان کے اسلامی تشخص کی بنیاد ہے۔

اس موقع پر قاری حنیف جالندھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد امت پاکستان کا مقصد امتِ مسلمہ میں اتحاد پیدا کرنا اور قومی و مذہبی مسائل پر یکساں مؤقف اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت کی رہنمائی کے لیے ایک مشترکہ فورم کی ضرورت تھی، جس کے پیشِ نظر مجلس اتحاد امت پاکستان قائم کی گئی۔