جون 16, 2026

گجرات پریس کلب انتخابات 2026 کے شیڈول کا اعلان ، پولنگ 31دسمبر کو ہوگی

گجرات (پ ر) گجرات پریس کلب کے انتخابات برائے 2026 کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس چیئرمین الیکشن کمیشن محمد احسان چھینہ کی سربراہی میں منعقد ہواجس میں ممبران سید قنبر اعجاز شاہ اور صہیب سرور نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین الیکشن کمیشن نے دونوں ممبران سے باہمی مشاورت کے بعد گجرات پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیاجس کے مطابق22دسمبر کو دن 12سے 4بجے تک کاغذات نامزدگی حاصل کیے جاسکیں گے جبکہ 22اور 23دسمبر 2025 بروز پیر اور منگل کاغذات نامزدگی دن 12بجے سے سہ پہر 4بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے 24دسمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے اور اسی روز نامزدگی وجانچ پڑتال بھی ہوگی جبکہ 25دسمبر بروز جمعرات کو امیدوران کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی اور پولنگ 31دسمبر بروز بدھ کے روز صبح 10 سے 3بجے تک ہوگی