جم خانہ جہلم کے سال 2026 کے انتخابات کے حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مظہر اکرام 182 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ سیکرٹری کے عہدے پر ان کے مدِ مقابل امیدوار چوہدری یاسر لطیف 146 ووٹ حاصل کر سکے تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کر پائے۔
بورڈ آف گورنرز کے انتخابات میں مظہر اکرام گروپ سے عبداللہ سردار 78 ووٹ، فیصل الرحمٰن 51 ووٹ، نعمان زاہد 51 ووٹ، ڈاکٹر حفیظ الرحمان 41 ووٹ اور سمیر علی 41 ووٹ لے کر ممبر بورڈ آف گورنرز منتخب ہوئے۔
جبکہ دیگر امیدواروں میں زین العابدین 41 ووٹ، شاہد منظور 24 ووٹ اور ظہیر عباس 01 ووٹ حاصل کر سکے تاہم وہ منتخب نہ ہو سکے۔
انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد مظہر اکرام اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ مبارکباد دینے والوں میں مرزا محمد افضل، صدر بلڈرز ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم، سمیت دیگر دوستوں، احباب اور جم خانہ کے اراکین شامل تھے۔
اراکین کا کہنا ہے کہ نئی منتخب قیادت جم خانہ جہلم کی بہتری، ترقی اور اراکین کی سہولیات کے لیے مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے گی۔





