جون 22, 2026

نیشنل گیمز بیس بال ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے سیکریٹری پی او اے خالد محمود کو اعزازی شیلڈ پیش

کراچی(عائشہ پرویز) 35 ویں نیشنل گیمز کراچی کے مینز بیس بال ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین طاہر محمود، ڈپٹی چیئرمین محمد محسن خان، آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز احمد شیخ، سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال وومین ونگ و نائب صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن عائشہ ارم اور جملہ ممبران نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی کے کامیاب انعقاد پر سیکریٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، سیکریٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن و آرگنائزنگ سیکریٹری احمد علی راجپوت اور انکی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ نیشنل گیمز کراچی کے سیکریٹریٹ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے اختتام پر سیکریٹری پی او اے خالد محمود، سیکریٹری ایس او اے احمد علی راجپوت کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری طاہر محمود، سیکریٹری وومین ونگ عائشہ ارم نے گلدستے جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری بیس بال پرویز احمد شیخ نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں نائب صدر ایس او سے ثنا علی اور ڈاکٹر طارق گجر کو بھی این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ بیس بال ایونٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے ان تمام معزز مہمانوں اور کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ جو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر وینیو پر تشریف لائے۔ اس موقع پر ایس او اے کے نائب صدر امتیاز شیخ، شکیل الیاس، خازن اصغر بلوچ، خالد رحمانی، ماجدہ حمید، عابدہ پروین، رفعت جہان، کامران قمر قریشی، کوثرکامران، سعیدہ افتخار، احمد نواز، گوہر رضا، ندیم الدین خان، حق نواز گذدر اور دیگر موجود تھے