جون 22, 2026

فٹبال میں تاریخی کامیابی، پاکستان کی رکن اسمبلی سیدہ آمنہ بتول فیفا کی کمیٹی میں شامل

پاکستان نے کھیل کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے، کیونکہ رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میں عہدہ مل گیا ہے۔

سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری دی گئی ہے۔ وزارت اطلاعات نے اس تقرری کو پاکستان کے لیے کھیلوں اور سفارتی میدان میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ یہ فیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید ہے۔

وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کے فروغ کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ سیدہ آمنہ بتول کی تقرری سے پاکستان عالمی فٹبال برادری میں ایک باوقار اور تعمیری رکن کے طور پر ابھرے گا۔