جون 21, 2026

پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025 آئین پاکستان کی روح کے منافی ہے: ڈاکٹر حافظ محمد ادریس

ڈنگہ( پریس ریلیز) امیر جماعت اسلامی ڈنگہ شہر ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 140-A وفاقی اور ہر صوبے کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات کی حامل مقامی حکومتیں قائم کرنے کا پابند بناتا ہے۔ جو بلدیاتی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی نے منظور کیا ہے وہ آئین کی روح کے منافی ہے۔ اس ایکٹ میں منتخب نمائندوں کو آئین کے مطابق اختیارات دینے کی بجائے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کی شکل میں زیادہ تر مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات نوکر شاہی تک محدود کر دئیے گئے ہیں۔ اس طرح ایک کھوکھلا بلدیاتی ڈھانچہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس غیر آئینی بلدیاتی ڈھانچے کو بدل کر دیہات سے لے کر ضلعی سطح تک با اختیار بلدیاتی نظام کے تحت فوری بلدیاتی الیکشن منعقد کرائے جائیں۔ پنجاب کی صوبائی حکومتیں مسلسل بلدیاتی انتخابات کے ذریعے منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات دینے سے بھاگ رہی ہیں۔