جون 18, 2026

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے وفاقی وزیر عون چوہدری اور پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد

سعودی عرب (ادریس احمد سے )پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ عون چوہدری اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر اور قیادت خالد اکرم رانا نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پارٹی کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب میں زاہد لطیف سندھو، ناصر محمود آرائیں، انجینئر ارشد بھٹی، انجنئیر طارق شہزاد، رانا محمد اشرف، رانا سلطان محمود، سردار شعیب، میاں طارق سمیت متعدد کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت عون چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد مختلف ممالک کے دورے کر رہا ہے۔ اس دوران پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز کمیونٹی سے براہِ راست ملاقاتیں کی جا رہی ہیں تاکہ ان کے مسائل کو قریب سے سمجھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص تعلیم، اسکولوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے اوورسیز کمیونٹی کی آراء کو اہمیت دی جا رہی ہے ،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل وفد متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکا ہے جہاں دبئی اور شارجہ میں اوورسیز کمیونٹی سے تفصیلی ملاقاتیں کی گئیں، جبکہ ریاض میں بھی کمیونٹی سے ملاقاتوں کا مقصد ان کے مسائل کو قریب سے سمجھنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی قیدیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھی حکومت پالیسی سازی کر رہی ہے وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی وفد میں وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ عون چوہدری، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ شامل ہیں، جو مختلف ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور اوورسیز کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تقریب کے اختتام پر شرکاء نے حکومت پاکستان اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اور تیز اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔