جون 17, 2026

پی سی بی کا ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو دی گئی کنسلٹنٹ کی پیشکش واپس لینے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کی دی گئی پیشکش واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر میں اس عہدے کے لیے شان مسعود کو زبانی آفر دی گئی تھی، تاہم اب اس پر نظرِ ثانی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی ٹیسٹ کرکٹ میں مصروفیات اس فیصلے کی بڑی وجہ بن رہی ہیں، کیونکہ کرکٹ کے ساتھ کنسلٹنسی کی ذمہ داریاں نبھانا مشکل ہو سکتا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو آئندہ برس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم سیریز کھیلنی ہیں، جس کے پیشِ نظر شان مسعود کا کرکٹ کیریئر زیادہ اہم قرار دیا جا رہا ہے، اسی لیے پی سی بی کی جانب سے آفر واپس لینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شان مسعود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد قائداعظم ٹرافی میں حصہ لے چکے ہیں، جبکہ امریکا روانگی سے قبل انہوں نے پریزیڈنٹ ون ڈے کپ کے میچز بھی کھیلے ہیں