جون 16, 2026

قومی ایئرلائن نے ٹورنٹو میں عملے کی گمشدگی کی خبریں گمراہ کن قرار دے دیا

قومی ایئرلائن نے اپنے عملے کے گمشدگی اور سیاسی پناہ لینے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

قومی ایئرلائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف بعض حلقے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے دعویٰ کر رہے ہیں کہ قومی ایئرلائن کی ایک مخصوص پرواز کے تمام عملے لاپتہ ہو گئے ہیں، جس کی حقیقت میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔

ایئرلائن نے واضح کیا کہ یہ دعویٰ قومی ایئرلائن اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلایا گیا، اور ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ قومی ایئرلائن نے کہا کہ ٹورنٹو پرواز کے عملے کی سیاسی پناہ کی خبریں بھی مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن ہیں۔