جون 16, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا بانی پی ٹی آئی کی کال پر سڑکوں پر نکلنے کا عزم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال آئے گی، ہم بھرپور انداز میں میدان میں نکلیں گے۔ کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا اور ملک میں جلد صرف بانی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے صوبے کی کرپشن کا جائزہ لیں، پنجاب میں ہزاروں ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو جعلی مقدمات میں پھنسایا گیا ہے، مگر تحریک انصاف انہیں ہر صورت آزاد کرائے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جیسے ہی بانی پی ٹی آئی کی کال آئے گی، کارکن سڑکوں پر ہوں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا، پاکستان کو متحد کرنے کے لیے تمام قومیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔