جون 15, 2026

چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال پنجن کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر سے ملاقات

ڈنگہ: عالمی شہرت یافتہ این جی او پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال پنجن شہانہ کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ لاہور رضوان نذیر کی دعوت پر ان کے آفس میں ملاقات۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے چوہدری قمر اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور حکومت کی طرف سے ناروے دورہ کے دوران پاکستان یونین ناروے کی طرف سے ان کے لئے تمام متعلقہ بلدیاتی اداروں کے آفیسران سے میٹنگز کے انتظامات کرکے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2025ء کے نچلی سطح پر مزید بہتری ک لئے اوسلو کے لوکل گورنمنٹ سسٹم کی روشنی میں انتہائی مثبت تجاویز دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے چوہدری قمر اقبال کو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ بورڈ کی طرف سے ان کی خدمات کے صلے میں شاندار اعزازی شیلڈ پیش کی۔ چوہدری قمر اقبال نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر کی طرف سے بھر پور توجہ اور شیلڈ پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانی مل کر پاکستان یونین ناروے کے شانہ بشانہ ضلع گجرات میں محکمہ صحت‘ محکمہ تعلیم اور پولیس سمیت تمام شعبوں میں ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان سے محبت کرتے اور وطن کو تمام شعبوں میں ترقی کرتے اور عام شہریوں کو تمام سہولیات ملنے کی دلی خواہش رکھتے ہیں۔ اور پاکستان یونین ناروے سمیت تمام اوورسیز پاکستانی ان شاء اللہ یہ مثبت کام جاری رکھیں گے۔