سعودی عرب (ادریس احمد سے )سینئر مسلم لیگی رہنما زاہد بٹ کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا، جس میں ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان صاعد عزیز، پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسان الحق باجوہ نے کہا کہ ریاض میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،عشائیے میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری ملک منظور حسین اعوان، سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا سمیت دیگر اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی، جبکہ شرکاء نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات اور کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔





