جلالپور جٹاں (ایم رزاق شاکر) گورنمنٹ ہائی اسکول لکھنوال نے ضلع بھر کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گجرات لیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار اور تاریخی فتح حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران اسکول کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
اس کامیابی کے اعتراف میں ڈیرہ گوگا بٹ، لکھنوال بینک اسٹاپ پر ونر ٹیم اور اسکول کے تمام اساتذہ کے اعزاز میں ضیافت کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جو 8 دسمبر کو صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔
تقریب کی میزبانی کے فرائض شہزاد وڑائچ، سرفراز بٹ عرف گوگا بٹ، عبدالرحمٰن وڑائچ، سعید وڑائچ اور ڈاکٹر ساجد ننھا وڑائچ انجام دے رہے ہیں۔ اس تقریب کو طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اسکول کی کامیابی کا جشن قرار دیا جا رہا ہے۔





