کھاریاں(ایم عمر) تھانہ ککرالی پولیس کو شہزاد اقبال نامی شخص نے اطلاع دی کی 2کس افراد نے میرے 13سالہ بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی SI طاہر الزمان نے فوری طور پرمقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔ جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف چند گھنٹوں کے اندر دونوں ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ارسلان افضل اور عمار حسین شامل ہیں۔گرفتار جنسی درندوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، تاکہ اس طرح کے جرائم کو سختی سے روکا جا سکے۔





