جون 5, 2026

پاکستان تحریکِ انصاف سے اب مذاکرات کے امکانات موجود نہیں ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے اب مذاکرات کے امکانات موجود نہیں ہیں، اور بانی پی ٹی آئی نے صورت حال کو مزید پیچیدہ اور خرابی کی طرف لے جانے میں کردار ادا کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی، اور یہ پیشکش واپس نہیں لی گئی۔ تاہم، بانی پی ٹی آئی کے حالیہ ٹوئٹس کے بعد حالات مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ کمیٹی ملاقات کے معاملے کو دیکھے، جس میں دونوں طرف سے ارکان شامل ہوں۔ انہوں نے یہ بیان مشال یوسف زئی کی گفتگو کے جواب میں دیا۔