جون 5, 2026

منڈی بہاء الدین: ڈپٹی کمشنرڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی برائے انسداد پولیو کا اجلاس

منڈی بہاء الدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنرڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی برائے انسداد پولیو کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 15دسمبر 2025سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، ڈی ڈی ایچ او،نمائندہ ڈبلیو ایچ او، فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورانا جاوید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ15دسمبر سے 18دسمبر 2025تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے 3لاکھ24ہزار 622بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2917 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں،45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی1225 ٹیمیں،65 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔اس ضمن میں مائیکرو اور میکروپلان تیار کرکے ضلعی اور تحصیل سطح پر متعلقہ سٹاف کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے بریفنگ سننے کے بعدکہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے جو عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے۔ پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ محکموں سمیت محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹارگٹس کے حصول کو ممکن بنائیں۔