اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کا باضابطہ عمل شروع کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ کے علاوہ مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ درخواست تھانہ نون کے انسپکٹر عبدالقادر کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کا مقدمہ درج ہے، اور عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔عدالت کا کہنا ہے کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں، جس پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ناگزیر ہے۔





