جون 2, 2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود، ملاقات نہ روکیں یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی، سلمان اکرم راجا

تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا خطرہ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ فیصلے دھونس اور دباؤ پر مبنی ہیں، جن سے نظام پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ اگر آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کروائی گئی تو یہ آئین کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں پر حیرت نہیں لیکن افسوس ضرور ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملاقات روکنے کے لیے نہ کوئی آئینی شق بتاتی ہے اور نہ ہی قانونی جواز پیش کر پاتی ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔