اکتوبر 29, 2026

کھاریاں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر تاریخ کا سخت ترین کریک ڈاؤن، سینکڑوں چالان جاری، گاڑیاں بند

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کھاریاں میں تاریخ کا سخت ترین کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے متعدد خلاف ورزیوں پر بڑی کارروائیاں جاری ہیں جن میں کم عمر ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کا استعمال، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا اور رکشوں سے متعلق خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر متعدد رکشے، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند کر دی ہیں جبکہ سینکڑوں چالان بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کا مقصد ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں بھر میں محفوظ ٹریفک نظام قائم کرنا اور قانون کی حاکمیت کو یقینی بنانا ہے۔ پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ٹریفک قوانین کی سختی سے پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔