نومبر 2, 2026

اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ لاہور کا ٹی ایچ کیو اسپتال کھاریاں کا دورہ

نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ لاہور، شعبہ نیو انیشی ایٹوز اینڈ ریفارمز، ہیلتھ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، عبدالرزاق نے ٹی ایچ کیو اسپتال کھاریاں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے این سی ڈی کلینک کا معائنہ کیا اور مریضوں کو انسولین کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انڈور سرجیکل اور میڈیکل وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی اور ان کا فیڈ بیک اطمینان بخش قرار دیا۔ ایمرجنسی بلاک کے ٹرائیج ایریاز کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے براہِ راست رائے لی۔

مزید برآں اسپیشل سیکرٹری نے اسپتال کے سولرائزیشن منصوبے کا جائزہ لیا اور تکمیل کے مراحل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ایس اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کی درخواست پر ٹی ایچ کیو وزیرآباد سے آٹو کلیو مشین کو کھاریاں منتقل کرنے کی اجازت دی گئی تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں